اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بدھ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

لاہور(اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان بدھ سے انتخابی مہم شروع کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ پہلی انتخابی مہم بدھ سے لاہور سے شروع کریں گے اور اس کے وقت اور روٹ سے متعلق تفصیلات سے کل آگاہ کیا جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ جہاں جہاں سے اس ریلی کا گزر ہو گا وہاں پورے لاہور سے لوگ عمران خان کا استقبال کریں گے۔رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ یہ عام ریلی نہیں ہو گی بلکہ اس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

متعلقہ خبریں