اہم خبریں

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے چیف جسٹس کو مشترکہ خط لکھ دیا

لاہور ( اے بی این نیوز  )شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے چیف جسٹس کو مشترکہ خط لکھ دیا ،خط کا متن کے متن کے مطابق عمران خان کیخلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی حالیہ پیشی پر عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کے انتظامات نہ تھے،عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، خدشہ ہے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے، اطلاعات ہیں عدالتوں میں دوبارہ پیشی پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے، عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے،عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے،عمران خان سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، انھیں عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالتوں میں پیشی کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں