اہم خبریں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمران خان کی گرفتاری پر ملک جام کرنے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز   )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔ کارکن تیار رہیں، امپورٹڈ حکومت بہتری کی بجائے اپنی ضد اور انا سے باہر نہیں نکل پارہی ہے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گرفتارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ سرکار کو انتخابات میں یقینی شکست کا علم ہے، اسی لیے ناجائزحربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کے نقصان کی پوری ذمہ داری شہباز شریف اور حکومت پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں