پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خطاب کے بعد عمران خان نے اعلان کیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات10 بجے تک باہر رہنا ہے۔ آپ نے رات 10 بجے تک رہنا ہے، پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔ امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کر آگئی ہے، اندیشہ ہے یہ گرفتاری کریں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔















