سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میںاتوار کے دن شدید زلزلہ آیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ لوگ گھروں سے کلمہ شریف پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں3اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ۔















