اہم خبریں

لاہور میں افسوسناک واقعہ، تلخ کلامی پر دوست نے ساتھی کو قتل کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) چھوٹا ساندہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کر دیا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم فائز عرف چاند نے 20سالہ اسامہ طارق کو اپنے گھر بلایا اور سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ایس ایچ او ساندہ پولیس اسٹیشن عامر شہزاد کے مطابق ملزم فائز عرف چاند قتل کرنے کر کے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں