اہم خبریں

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،عورت مارچ پُر امن طریقے سے منعقد ہو گا، نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک)نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،عورت مارچ میں شریک خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، امید ہے کہ عورت مارچ پُر امن طریقے سے منعقد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق انہوں اپنے بیان میں کہا ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکاء کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں