اہم خبریں

ڈی آئی خان ، تیز رفتار ٹریلر بے قابو، 2 بچوں سمیت پانچ افراد کو کچل دیا

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سروبئی میں ٹریلر نے 5 افراد کو کچل دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریلر اور ٹرک کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ درازندہ کے علاقے سروبئی میں پیش آیا، جہاں ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکر گیا، اس دوران 2 بچوں سمیت 5 افراد ٹریلر کی زد میں آگئے، اور پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں