راولپنڈی(اے بی این نیوز) تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جا ںبحق ہو گئے، تفصیلات کےمطابق دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کی شناخت محمد ریاست اورخضر محمود کے ناموں سے ہوئی ہے،واقعہ سابقہ دشمنی پر پیش آیا ادھر ترجمان پولیس کے مطابق سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔















