اسلام آباد(اے بی این نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے آج اسلام آباد میں وزیرِ مملکت و وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول، ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور ملک میں ڈیجیٹل میڈیا کے وسیع تر کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے کی ترقی اور اس سے پیدا ہونے والے نئے مواقع سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس















