اہم خبریں

مودی حکومت کے دن گنے جا چکے، بھارتی سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

مودی حکومت کے دن گنے جا چکے، بھارتی سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی (اے بی این نیوز) بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بھارتی اخبار میں شائع اپنے مضمون میں پریم شنکر جھا نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں مودی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور نوجوانوں کی جماعت ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت وزیراعظم نریندر مودی کے طویل سیاسی دور کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

پریم شنکر جھا کے مطابق ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کا عروج محض عارضی یا وقتی معاملہ نہیں، بلکہ جَنتر منتر پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے سیاسی صورتحال کا رخ تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے مضمون میں مزید دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی جانب سے آزادیٔ صحافت محدود کرنے، اپوزیشن جماعتوں کو کمزور کرنے اور مزید ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے جیسے اقدامات بھی بی جے پی کی حکمرانی کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ان تمام حربوں کے باوجود بھارت پر بی جے پی کی حکمرانی کے دن گنے جا چکے ہیں اور ملک میں سیاسی تبدیلی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پریم شنکر جھا کی جانب سے اپنے مضمون میں پیش کیا گیا سیاسی تجزیہ اور دعویٰ ہے، جس پر بھارتی سیاست میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے اہم ملاقات

متعلقہ خبریں