مجھے بڑی بڑی پیشکش ہوئی مگر میں ثابت قدم رہا،چوہدری نثار علی خان

ٹیکسلا(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ ،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے59چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے حلقہ کے عوام پر فخر ہے، مجھے بڑی بڑی اافریں ہوئیں مگر میں ثابت قدم رہا اور جو لوگ بھی میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان پر مجھے فخر ہے،اس حلقہ پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں یہ سواں کا حلقہ وفاداروں کا حلقہ ہے چار سالوں مین میرے مخالفین نے اس حلقہ کے عوام کے لئے کچھ نہ کیا،میں نے پہلے بھی خدمت کی موقع ملا تو دوبارہ خدمت کریتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھٹہمبرمیںمیز بان تقریب الحاج غلام مرسلین عاجزک جانب سے منعقدہ بہت بڑے عوای اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے چوہدری جمیل اکرم و دگیر نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر چوہدری تیمور علی خان، سابق ایم پی اے چوہدری وقار علی خان، شہزادہ سید عمران حیدر نقوی، حاجی ایوب صراف، ابوبکر ایوب، چوہدری علی صفدر ،چوہدری ضیغم جرار، چوہدری اسلم، ڈاکٹر صفدر، چوہدری طالب حسین، چوہدری ریاض گھیلا کلاں،پیر کوثر گیلانی، چوہدری نقاش، سید شکیل شاہ، سید عبداللہ شاہ بگرہ،حوالدار عزیز ڈھلیال،چوہدری قمر چکری، سید مقبول شاہ، چوہدری سخاوت،چوہدری صغیر گجر، حاجی چوہدری مختار، چوہدری اعجازسمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ وفاداروں کا علاقہ ہے انشااللہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم عوام کے بھرپور تعاون سے کامیابی حاصل کرینگے،میرے مخالفین کے پاس عوام کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، میںنے کسی پارٹی کا دم چھلا نہیں بننا ، اصولوں پر سیاست کی اور اصولوں پر سیاست اور خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔