جعلی شادی نہیں مانتے، اقراء کو بھارت نہیں بھیجیں گے، والدین

کراچی(نیوزڈیسک) چند روز قبل بھارت سے واپس آنیوالی 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقراء جیوانی کے والدین نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کا اب بھارتی نوجوان سے کوئی تعلق نہیں، وہ ان دونوں کی جعلی شادی کونہیں مانتے اور بیٹی کو واپس انڈیا نہیں بھیجیں گے۔ادھر بنگلور کے رہائشی بھارتی نوجوان ملائم سنگھ کے والدین نے کہاہے کہ اقراء جیوانی ان کی بہو ہے اوران کی پاکستان اور انڈیا دونوں حکومتوں سے اپیل ہے کہ اقراء جیوانی کو انڈیا آنے کے لئے ویزاجاری کیا جائے۔اقراء جنیوانی گزشتہ سال 19 ستمبر کو گھرسے نکلی تھی اور اُس نے غیرقانونی طور پر بھارت جاکر وہاں ایک نوجوان ملائم سنگھ سے شادی کرلی تھی تاہم 19 فروری 2023 کو بھارتی حکام نے اقراء جیوانی کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان بھیج دیا اوراب وہ حیدرآباد میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے۔