اہم خبریں

آمدہ انتخابات،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےپاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کا مشترکہ اجلاس

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر ہوا،پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور محمد خان بھٹی نے شرکت کی۔اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں