حکومت پنجاب کے آٹا کے بحران پر قابو پانے کیلئے مافیا کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

فیصل آباد (اے بی این نیوز)حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ میں آٹا کے بحران پر قابو پانے کے لئے گندم زخیرہ کرنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو الرٹ کر دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے گندم ذخیرہ کرنے والے مافیا کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دے دیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ 25من سے زاہد گندم رکھنے والے افراد اور کمپنیاں اپنا سٹاک ظاہر کرنے کے پابند ہونگے اورگندم ذخیرہ کرنے والی سیڈ کمپنیوں کے گودام کو چیک کیا جائے گا اورخلاف قانون ذخیرہ ہونے والے گندم 2300روپے فی من فروخت کی جائے گی۔اس حوالہ سے بتایا گیاکہ تمام کاشتکار اس حکم سے مستنشی ہونگے جبکہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں زخیرہ اندروزی کرنے والے مافیا کے خلاف ایکشن مہم کی نگرانی سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب اور ڈویژنل افسران خود کریں گے۔