پولیس آفس پر حملہ، 100 سے زائد فون نمبرز مشکوک نکلے

کراچی (نیوزڈیسک)دہشتگردوں کے پولیس آفس پر حملے کے بعد جیو فینسنگ مکمل کرلی گئی، حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ۔پولیس حکام کے مطابق تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے تین دہشتگردوں کو عمارت کے کوریڈور میں دیکھا جاسکتا ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف اور کندھوں پر بیگز ہیں۔کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد کے پی او کے سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود اقدامات نہیں کئے گئے۔