خیبرپختونخوا،بغیر شناختی کارڈ ہوٹلز، سرائوں میں قیام پر پابندی عائد

پشاور (نمائندہ خصوصی)پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد صوبائی حکومت نے بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کسی بھی ہوٹل، موٹلز ، سراؤں میں قیام پر پابندی عائد کر دی ۔ضلعی انتظامیہ نے بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور سراؤں میں قیام پر پابندی عائد کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گنجان مقامات اور تجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔