اہم خبریں

حکومت کا فرنس آئل پر بھی پٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حکومت کا فرنس آئل پر بھی پٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ ۔ بجٹ دستاویز کے مطابقپٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد ہوگی۔
2026-27 میں کاربن لیوی کی شرح 5روپے فی لٹر کی جائیگی۔ ٹیکس کی مہر یا بارکوڈ کےبغیر اشیا ضبط کی جائیں گی۔ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے صوبائی افسران کی مدد لینے کا فیصلہ۔
نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی سمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گا،۔
نئے بجٹ میں حکومت کا کسٹمز اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 فیصد سرچارج عائد کرنے ۔ حکومت کو سرچارج کا ریٹ بڑھانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
نئے بجٹ میں انرجی وہیکل پالیسی پر عمل کیلئے اہم اقدامات کا اعلان ۔
پٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویزہے۔

مزید پڑھیں :سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،جانئے فی تولہ کتنی کم ہو ئی

متعلقہ خبریں