اہم خبریں

بجٹ دستا ویز منظر عام پر آ گئی،2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )آئندہ مالی سال کیلئے 17 ہزار 6 سو ارب حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ دستا ویز منظر عام پر آ گئی۔ 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے کا امکان ۔ وفاق کی آئندہ مالی سال آمدن 19 ہزار 3 سو ارب تک رہنے کا تخمینہ۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان۔ صوبوں کو ایف بی آر ٹیکس آمدن سے 57 فیصد۔ این ایف سی کی مد میں8 ہزار 3 سو ارب ملیں گے۔
بجٹ خسارہ ساڑھے 6 ہزار ارب۔ قرضوں پر سود ادائیگیوں کیلئے 8 ہزار 5 سو ارب تک کا تخمینہ۔ ترقیاتی پروگرام پر وفاق ایک ہزار ارب روپے خرچ کرے گا۔ ۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5- فیصد ۔ ۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر۔ درآمدات 65 ارب 20 کروڑ ڈالر۔ خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالرہوگا۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ۔
ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے 16 ارب 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کا امکان ۔ ریلوے کے 32 منصوبوں کے لیے 22 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد بجٹ تجویز۔ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بجٹ کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا۔ چار نکاتی ایجنڈا جاری۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔ 8نکاتی ایجنڈا جاری۔
مزید پڑھیں :نان فائلرز کے لئے بڑی مشکل، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں