اہم خبریں

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالحمید نے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حاجی عبدالحمید نے کہا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزاد امیدوار کے طور پر کریں گے اور عوامی حمایت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام سے رابطے میں ہیں اور جلد انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق ان کے اس فیصلے سے انتخابی صورتحال میں نئی تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ مقامی سیاست میں مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہریوں کے لیے الرٹ،اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری

متعلقہ خبریں