اہم خبریں

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی (اے بی این نیوز) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں اشنا شاہ سفید رنگ کے نہایت سادہ مگر دیدہ زیب گاؤن میں دکھائی دیں جبکہ حمزہ امین نے بھی سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ دونوں کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر معنی خیز کیپشن لکھا، ’’اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ‘‘، جبکہ ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ، 20 سال پرانے قتل کے ملزم کی عمر قید کالعدم ،رہا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں