اسلام آباد(اے بی این نیوز)چین میں ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی نےکہا چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایران کی حمایت اور مدد کی،تہران اوربیجنگ کے تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہوں گے،ہم مشکل حالات میں اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولیں گے۔
چین میں ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کے نئے شعبوں پرگفتگو ہوئی،امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں،مذاکرات مقصد مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینا ہے۔
ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے،
مزید پڑھیں: امریکا نے خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق خفیہ دستاویزات اور ویڈیو جاری کردیں















