اہم خبریں

پوری قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،دشمن کی ہر سازش ناکام ہوگی، جویریہ ظفر آہیر

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌سابق ممبر قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر(Javeria Zafar Ahir) نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے ریاستی اداروں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

جویریہ ظفر آہیر نے کہا کہ ایک شخصیت کو ریاستِ پاکستان پر ترجیح دینا ناقابل قبول عمل ہے اور پاکستان کی سالمیت، استحکام اور قومی اداروں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا دفاع کیا اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کر کے ریاست کے خلاف استعمال کرنے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جبکہ باشعور نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کو پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی کیونکہ پوری قوم متحد ہو کر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق ایم این اے نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی ہم ہیں اور اس کا دفاع کرنے والے بھی ہم ہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی اداروں کے خلاف انتشار پھیلانے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔
مزیدپڑھیں :آبنائے ہرمز پر ایران کا بڑا فیصلہ،آئینی بل جمع

متعلقہ خبریں