نئی دہلی (اے بی این نیوز) حق کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنے والے بھارت نے اپنے جنگی جنون میں ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا۔
بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے مطابق، بھارت نے جدید اگنی میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو کہ Multiple Independently Targeted Re-entry Vehicle (MIRV) سسٹم سے لیس ہے اور مختلف اہداف کو ایک ہی وقت میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعہ کو ریاست اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کا تجربہ متعدد پے لوڈ کے ساتھ کیا گیا جو بحر ہند کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔
مزید پڑھیں:معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل،مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارک باد دی















