یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز    )سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان حکومت سندھ نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی لوکل کونسلز میں

مزید پڑھیں :ہر قربانی کیلئے تیار،قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان

ضروری خدمات کے علاوہ عام تعطیل ہوگی۔یوم مزدور کی چھٹی 2024وفاقی حکومت نے ابھی اس سال کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لوگ سرکاری اعلان کا انتظار کر رہے ہیں،اس سال کے لیے کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب اور دیگر علاقوں میں آنے والے دنوں میں سکولوں اور دفاتر میں باقاعدہ تعطیل ہو گی۔ یکم مئی کو بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔ عالمی یوم مزدور، یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت صوبے کے کاربن کریڈٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، علی امین گنڈا پور