امریکہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌پر رپورٹ جاری کردی

نیویارک (نیوزڈیسک)پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں خاطرخواہ تبدیلی نہیں آسکی،عسکری تنظیمیں، غیر ریاستی عناصر تشدد میں ملوث ہیں،غیرریاستی عناصرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں،پاکستان میں2023میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا

پاکستان میں شہریوں،پولیس اورفوج پردہشتگردحملےکئے جارہےہیں،پاکستان میں سرحدپارسےدہشتگرد حملوں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان عسکریت پسندوں،دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کررہاہے،پاکستان میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کےشواہدموجود ہیں،امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور اہل خانہ پر تشدد کے شواہد بھی سامنے آچکے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں :‌نوازشریف کے ساتھ اسحاق ڈار کا چین جانا میری سمجھ سے باہر ہے، محمد زبیر

پاکستان میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئےخاطرخواہ اقدامات نہیں کئےگئے،9مئی کےبعدسابق وزیراعظم سمیت متعددافرادپرمقدمےہوئے،9مئی کےدہشتگردی کےمقدمات پرانسانی حقوق کی تنظیمیں تحفظات کااظہارکرچکیں،اہم سیاسی قیدیوں کےمقابلےمیں عام سیاسی کارکن کوجیلوں میں مشکلات کاسامناہے،

پاکستان میں سماجی اور مذہبی عدم برداشت سےلاقانونیت بڑھی، امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے آزادی اور میڈیاپرپابندیاں عائد ہیں  جو کسی بھی مہذب طبقے کی عکاس نہیں، ،صحافی گرفتاریالاپتہ بھی کیےگئےاس کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کیخلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا