لوک ورثہ نے اپنے صارفین کے لیے ای ٹکٹنگ شروع کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ نے اپنے صارفین کے لیے ای ٹکٹنگ شروع کر دی ہے۔

لوک ورثہ کے مطابق ای ٹکٹنگ ایپ کے ذریعےناظرین یا صارفین لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچنے کے لیے میوزیم اور ایونٹس کے ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ضمنی الیکشن میں بڑا سرپرائز دیں گے، رؤف حسن

ثقافتی ورثے کے مجموعی کردار کے پیش نظرلوک ورثہ فی الحال جدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تنظیمی صلاحیت کو مضبوط اور اصلاح کرنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔