اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واؤڈا کی سینیٹ رکنیت بحال کردی، پچھلا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے، ان کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔فیصل واؤڈا کی رکنیت بحال ہونے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو فارغ ہوگئے۔سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہوگی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہوگی۔