اہم خبریں

لیہ پولیس کا افغانستان سے منسلک اسمگل سگریٹوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

لیہ (اے بی این نیوز)لیہ پولیس نے افغانستان سے منسلک سگریٹوں کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سگریٹ برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ سلطان پولیس نے دریائی پتن اٹھ مہار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے 4 ہزار 860 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ قبضے میں لے لیے۔

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے سمگل سگریٹوں میں مونڈ (Mond) سگریٹ برانڈ بھی شامل ہے۔

ایکٹ الائنس کی حالیہ ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق مونڈ سگریٹ برانڈ دبئ اور روس میں قائم گلبہار ٹوبیکو کمپنی کی فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ جبکہ گلبہار ٹوبیکو کمپنی افغانستان کے ایک کاروباری فیملی کی ملکیت ہے۔

ایکٹ الائنس ریسرچ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے وابستہ سگریٹوں کی سمگلنگ کا نیٹ ورک پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرگرم ہے، جس کے ذریعے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ افغانستان سے منسلک سمگل شدہ سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والے سرمایہ کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے زریعے افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او کوٹ سلطان زوار حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کی۔جبکہ برآمد کیے جانے والے نان کسٹم پیڈ سگریٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کے مطابق پولیس اس سمگلنگ نیٹورک میں ملوث گروپ کو بےنقاب کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے اور اس گروپ کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جاے گی۔ ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کے مطابق لیہ پولیس کی جانب سے سمگل سگریٹوں کی سپلائی چین کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ خبریں