بلوچستان،مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، مٹی کا طوفان، درخت اُکھڑ گئے

نوشکی(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مختلف شہر مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے،تیزہواؤں نے نوشکی چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارش متوقع۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی ، سٹریٹ کرمنلزکیساتھ 425 مقابلے، 55 مارے گئے,پولیس حکام

تیز ہوائوں کے باعث مختلف علاقوں میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، متعددمقامات پر دیواریں گر گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاراچنارسمیت ضلع کرم کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جبکہ کوہ سفید اور دیگر پہاڑی چوٹیوں پر برفباری متوقع ہے۔پاراچنار میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔