سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر مقدمہ درج

اسلام آباد  ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں آرینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا

مزید پڑھیں :موٹر سائیکلز کو سیفٹی وار لگا کر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا

مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ7اے ٹی اے اور 507کے تحت درج کیا،مقدمہ کے مطابق عام ڈاک موصول ہوئی ،متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو وصول کرائی گئی،خطوط میں4لفافے جو کہ چیف

مزید پڑھیں :6ججزنےمبہم سا ایک خط لکھا،راناثنااللہ،اداروں کےاندرسےغلط کاموں کیخلاف آوازاٹھی ہے،علی محمد خان

جسٹس اور 3دیگر ججز کے نام سے ہیں ،ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے فون پر بتایا کہ لفافوں میں سفیدپائوڈر موجود ہے ،3خطوط گلشاد خاتون پتہ
مزید پڑھیں :پاکستان کوبین الاقوامی معیارکاٹیلنٹ پول بنانےکی ضر ورت ہے،وزیراعظم

نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجے گئےخطوط کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت