چچا اور چچی کے تشدد نے سات سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک )چچا اور خالہ کے مبینہ تشدد سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اور چچی نے مبینہ طور پر
مزید پڑھیں:بوراور ٹیوب ویل لگانے کے لیے واسا کی اجازت لازمی قرار

اپنے کمسن بھانجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات سالہ سلطان جاں بحق اور دو سالہ ثقلین زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کے والدین منشیات کے

الزام میں جیل میں ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ جب واقعہ پیش آیا تو چچا زخمی بچے کو ہسپتال لے گئے اور دعویٰ کیا کہ وہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا ہے۔پولیس کے

مطابق بچے کے جسم پر زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹروں نے پولیس کو بلایا جب کہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج کر کے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔