ڈی او اور ڈی ای اوز کی تقرری کیلئے 4 رکنی تلاش کمیٹی قائم

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی انتظامی اسامیوں ڈائریکٹر اسکولز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تقرری کے سلسلے میں چار رکنی تلاش کمیٹی قائم کر دی ہے۔

گریڈ 17 کے لیے بھی علیحدہ تلاش کمیٹی بنادی گئی ہے، تمام کمیٹیوں کے اراکین کا تعلق سندھ حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن سے ہے۔ شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ برقرار رکھنے کے لیئے نجی شعبہ سے کسی کو نہیں لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی سی ایل کا مزید ویلیو ایڈٹ سروسز فراہم کرنے کا اعلان

دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام ڈائریکٹرز ڈی اوز اور گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسر نوابشاہ سے تربیت کرنے اور ٹیسٹ دینے کے بعد ہی تعینات کیے جاتے ہیں۔

گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی تلاش کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم سندھ تلاش کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

کمیٹی کے اراکین میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، آر ایس یو کے چیف پروگرام آفیسر اور ایڈیشنل سکریٹری تعلیم اسکولز رکن ہوں گے۔