وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے کہا کہ جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، گھروں پر ٹیکس کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ
مزید پڑھیں:حماس کے اسرائیلی گاڑیوں، فوجی دستوں پر حملے

نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کے لیے تین تھانوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ جبکہ انسداد منشیات کے لیے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز

نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق کی اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ اور منتقلی روکنے کے لیے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ای-رجسٹریشن کے لیے ای ٹائٹل دستاویز متعارف

کرائی گئی، اور ٹیکس کی وصولی میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا ہے، فارماسیوٹیکلز کو 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا، محکمہ ایکسائز دستک پروگرام کے ذریعے خدمات فراہم کرے گا، محکمہ ایکسائز چالان کی وصولی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔