حماس کے اسرائیلی گاڑیوں، فوجی دستوں پر حملے

یروشلم (نیوز ڈیسک )حماس نے غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اسرائیلی گاڑیوں اور فوجی دستوں پر حملے کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھیں:کراچی ،ڈاکوؤں نے تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

حماس کی جانب سے فوجی دستوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی بکتر بند کو نشانہ بنایا۔حماس

نے الشفاء اسپتال کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ دوسری جانب عمان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دو روز

تک احتجاج کیا۔مظاہرین نے دوبارہ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے وہاں جانے سے روک دیا۔ اس معاملے کے درمیان سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔