کراچی ،ڈاکوؤں نے تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دو تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔پولیس کے مطابق گودام چورنگی کے
مزید پرھیں:جے یو آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

قریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے اور کورنگی نمبر 3.5 میں گھارو سے آنے والے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔ادھر گلستان جوہر

بلاک I میں ملزمان بیکری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار

ہونے والے ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک خاتون ہلاک اور لانڈھی نمبر 6 میں گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔