چنیوٹ میں کنویں کی کھدائی کے دوران پھنسے باپ بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں

چنیوٹ(نیوزڈیسک)چنیوٹ میں کنویں کی کھدائی کے دوران پھنسے باپ بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں کنویں کی کھدائی کے دوران پھنسے باپ بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیرخارجہ کابھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کاعندیہ

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ موضع سلیمان میں کنویں کی صفائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا تھا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا ملبےتلے دب گئے تھے۔