لاہور(نیوزڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یوایچ ایس) نے جمعرات کو تیسرے پروفیشنل ڈاکٹر آف فارمیسی (نئی سکیم) کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں تین فارمیسی کالجوں کے 265 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 157 امیدوار کامیاب ہوئے جس کے نتیجے میں کامیابی کا تناسب 59.47 فیصد رہا جب کہ 107 امیدوار ناکام ہوئے۔
یاسرہ انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز راولپنڈی کی عدیلہ اجمل نے 859/1000 نمبر لے کر پہلی، قائداعظم کالج آف فارمیسی ساہیوال کی ندا نذیر اور ام حبیبہ فاطمہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ ، مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ دیگر 32 ریسٹورنٹس کی تفصیلات بھی طلب
اس کے علاوہ یونیورسٹی نے ایم ایس آپتھلمولوجی فائنل 1st سالانہ امتحانات کا نتیجہ بھی جاری کر دیا ہے۔
نو پوسٹ گریجویٹ اداروں کے تئیس امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جن میں آٹھ امیدوار کامیاب ہوئے اور پندرہ ناکام ہوئے۔ تمام نتائج UHS کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو ای میل کے ذریعے بھی اطلاع موصول ہوگی۔















