مریم نوازکی کیپٹن احمدبدرشہیدکےگھرآمد،خراج عقیدت پیش کیا

تلہ گنگ (  اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی تلہ گنگ میں کیپٹن احمدبدرشہیدکےگھرآمد،مریم نوازکی شہیدکےوالدین اوراہل خانہ سےملاقات،اظہارتعزیت کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےشہداکوخراج عقیدت پیش کیااس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شہداکےوالدین اوراہل خانہ کوقوم سلام پیش کرتی ہے،آخری دہشت گردکےخاتمےتک قوم بہادرمسلح افواج کےساتھ ہے،قومی عزم سےدہشت گردوں کاخاتمہ کریں گے،ہمارےصبرکاامتحان لینےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل میکنزم نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر،

مزید پڑھیں :بجلی، گیس مہنگی، ریٹیلرز پر ٹیکس، آئی ایم ایف نے یقین دہانیاں مانگ لیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل میکنز م کا پلان طلب کر لیا،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ،لاہور:صوبہ بھر میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر اتفاق، صوبے کے ہر ڈویژن میں 23مجوزہ لینڈ فل سائٹس کا پلان پیش ،عوام کو صفائی کی سہولت یقینی بنانے کیلئے لوکل کمیونٹی کمیٹی بنانے کی تجویز،ساہیوال اور سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کی تجویز،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے نظام سے سوا لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی،پنجاب بھر میں صفائی کا پائیدار او رموثر نظام لائیں گے،صفائی کا بہترین نظام لائیں گے،ماڈل سروسز مہیا کی جائیں گی،ہر گلی، محلے او ردیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیاجائے گا۔