اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، آئندہ سماعت پر مزید گواہان طلب

راولپنڈی(نیوزڈیسک) جیل میں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا چوہدری ظہیر عباس، عثمان گل و یگر پیش ہوئے۔

مزیدپڑھیں:غربت سے تنگ ماں 2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1 بچہ جاں بحق

آج ہونے والی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا۔

عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں