اہم خبریں

پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پاکستانی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا۔پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ 2018 میں ہمیں بھی الیکشن نتائج پر تحفظات تھے۔کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کو شکست دیں گے، پی ٹی آئی کی اور کتنی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کا چہرہ بےنقاب ہوچکا۔

ان کا کہناتھا کہ ایک جماعت بیرون ملک پاکستان کے خلاف مذموم سازشوں میں ملوث ہے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگار کو جلایا گیا۔

متعلقہ خبریں