لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی بھی حکومتی عہدے سے بڑے ہیں۔
لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوام کی خواہش تھی کہ نواز شریف پاکستان میں ان کے درمیان آئیں۔
مزیدپڑھیں:چینی فوج یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی
پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جو بھی فیصلہ کیا وہ خود کیا، وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کےلیے مسلم لیگ (ن) نے قربانی دی ہے۔ جن لوگوں نے ووٹ کی غزت کو نقصان پہنچایا، وہ آج کوڑے دانوں میں ہیں۔















