اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف ایک ہے،عملدرآمد اور نفاذ، جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:چینی فوج یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ہو گی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔















