اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنماتحریک انصاف شیر افضل مروت نے ارسلان بلوچ اور ان کے سرپرستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی میرے خلاف مہم سے میں بلکل بھی متاثر نہیں ہوں۔میں تمہیں چیلنج دیتا ہوں کہ میرے خلاف اس سے بھی زیادہ خطرناک مہم چلائو۔
اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنے تمام مخالفین بشمول ارسلان بلوچ اور اس کے سرپرستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی میرے خلاف مہم سے میں بلکل بھی متاثر نہیں ہوں۔ میں تمہیں چیلنج دیتا ہوں کہ میرے خلاف اس سے بھی زیادہ خطرناک مہم چلائو۔
I wanna inform all my opponents including the duo of traitors, Arsalan Baloch and his mentors and all others that I am not impressed by your campaign against me. I wanna see u doing it wildly and with more ambivalence. One of Arsalan’s mentor is extolling his position by…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) March 15, 2024
انہوں نے کہاکہ ارسلان کے سرپرستوں میں سے ایک یہ دعوی کر کے اپنے عہدے کی تعریف کر رہا ہے کہ وہ سینیٹ کا امیدوار تھا اور میں نے اسے ڈراپ کر دیاحالانکہ وہ چپڑاسی کی نوکری کے قابل بھی نہیں ہے اور اسے اپنی موجودہ میڈیاکی نوکری کی حفاظت کرنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلا م آ با د ہا ئی کو رٹ بر ہم
انہوں نے کہاکہ اگر وہ میرے خلاف 10000 پوسٹوں کا ٹارگٹ پورا کرلے تو میں اپنے مخالفین کو تھپکی اورشاباش دوں گا۔
بیان کے آخر میں شیر افضل مروت نے انہیں للکارتے ہوئے کہاکہ میں ایک ماہ بعد آپ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔















