اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفتر خارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے زیر گردش خبریں جعلی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایکس میں منفی دن، 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کم ہوگیا
ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس دورے پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔















