اہم خبریں

لاہور میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان کا قتل،مقدمہ درج

لاہور (نیوزڈیسک) نواں کوٹ میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بلا کر قتل کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:محسن نقوی کو وفاقی وزیرِ داخلہ بنانے پر غور

مدعی نے الزام عائد کیا کہ بہو کسی اور سے پسندکی شادی کرنا چاہتی تھی۔

جبکہ پولیس نے بتایا کہ علی رضا کے قتل کی واردات 3مارچ کی رات ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں بیوی ، ساس سمیت 5افراد زیرحراست ہیں اوران سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد حتمی حقائق سامنے لائے جائیں گے.

پولیس نے بتایاکہ علی رضا کو موت گولی لگنے سے ہوئی۔

واقعے کے روز جائے حادثہ کے قریب نقل و حرکت کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں