اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو اس مرتبہ وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا،وزیر اعظم
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں بتایا تھا کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے، چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔















