الیکشن کمیشن نے ناانصافی کی انتہا کر دی ،پرویزالہی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ہماری مخصوص سیٹیں پی ڈی ایم میں تقسیم کرکے الیکشن کمیشن نے ناانصافی کی انتہا کر دی ، چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، موجودہ بحران
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی رمضان میں جیل سے باہرہونگے،سلمان صفدر
سے نکلنے کا واحد راستہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست اور بامقصد بات چیت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو لیڈ کر سکتے ہیں، جعلی ووٹوں اور جعلی سیٹوں سے جعلی حکومت میں مصنوعی طور پر ہوا بھری جا رہی ہے ،
مزید پڑھیں :پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
فارم 47 والے زیادہ دیر تک عوام کے مینڈیٹ پر قابض نہیں رہ سکیں گے، گجرات کے عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اتوار کو عوام دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب، قتل میں ملوث 5 پاکستانیوں کو پھانسی کے پھندے پر چڑھا دیا

پنجا ب اسمبلی جعلی بھر تی کیس میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر، رنگ روڑ توسیع منصوبے کے کیس میں پرویز الہٰی اور دیگرکی عبوری ضمانت میں 16مارچ تک توسیع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ڈاؤن ،صارفین شدید ذہنی کرب کا شکار