بانی پی ٹی آئی رمضان میں جیل سے باہرہونگے،سلمان صفدر

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رمضان میں عمران خان کو جیل سے باہر آتے دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی بن گئے، اب مزید بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ دوران عدت نکاح کیس اور سائفر کیس پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، تمام کیسز کی اپیل تیار کرلی گئی، فیصلے میں پیچیدگیاں تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 فاضل جج ہماری اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

مزیدپڑھیں:بارش،برفباری ،آندھی طوفان ،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام پر بنایا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ایک پیسہ بھی اپنے اکاؤنٹ میں نہیں منگوایا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ دوران عدت نکاح کیس جیسا پاکستان کی تاریخ میں کوئی کیس نہیں ہوا، نیب کے پاس آخری پتّہ تھا جو اس نے اب کھیلا ہے، یہ آخری کیس ہو گا۔