اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق (ن)لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن (ن)لیگ نے ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں:نومئی کیس میں مطلوب ایک اور پی ٹی آئی رہنماگرفتار
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔















